ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی ؛ آزاد چوک کے دکانوں پر میونسپل افسروں کا چھاپہ ، 20 ہزار مالیت کے پلاسٹک کور ضبط

چنتامنی ؛ آزاد چوک کے دکانوں پر میونسپل افسروں کا چھاپہ ، 20 ہزار مالیت کے پلاسٹک کور ضبط

Tue, 14 Feb 2017 13:25:56    S.O. News Service

چنتامنی:14 /فروری (محمد اسلم/ایس او نیوز)تجارتی مرکز شہر چنتامنی میں پھر سے پلاسٹک کور کا استعمال زور شور پر ہورہا ہے ۔پچھلے تین ماہ قبل منسپالٹی عملہ نے پلاسٹک کور فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپہ ماراتھا اُس کے بعد سے شہر بھر میں پلاسٹک کور کو میڈیکل اسٹورس ،گوشت کی دکانوں ،ودیگر دکانوں میں فروخت اور استعمال کیاجارہا تھااس کے متعلق کئی مقامی لوگوں نے منسپالٹی عملہ سے شکایت کی تھی لیکن شکایت سن کر بھی منسپالٹی عملہ خاموش تھا۔

آج منسپالٹی کے کمشنر وی۔منی سوامی ،ہیلتھ انسپکٹر سی۔کے۔بابو،ہیلتھ انسپکٹر ارتی،ودیگر منسپالٹی کے عملہ نے شہر کے آزاد چوک کی دکانوں ،ایم۔جی روڈ پریم نگر ،کے مختلف دکانوں میں پلاسٹک کور کے فروخت کرنے کی اطلاع پاکر  چھاپہ مارتے ہوئے آزاد چوک کی مختلف دکان مالکوں پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔

اس موقع پر کمشنر وی۔منی سوامی نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج شہر کے آزاد چوک کے مختلف دکانوں پر چھاپہ مارکر 20ہزار روپیوں سے زائد مالیت کے پلاسٹک کور کو ضبط کرلیا گیا ہے اور دکان مالکوں پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سختی سے وارننگ دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ عنقریب بلدیہ کی طرف سے پلاسٹک ممنوع مہم کے تحت عوامی بیداری ریلی کا اہتمام کیا جائیگا اور لوگوں کو معلومات فراہم کی  جائے گی کہ پلاسٹک کے استعمال سے کتنے نقصانات ہیں۔

اس موقع پر ہیلتھ افسر آرتی نے بھی آخباری نمائندوں سے بتایا کہ آج جس طرح سے ہر چیز میں پلاسٹک کا استعمال کیاجارہا ہے اس سے پوری دنیا پر خطرہ لاحق ہوگیا ہے خصوصاََ 40 /میگران سے کم مٹاپے والی پلاسٹک انسانی جان اور دیگر جانداروں کے لئے خطرہ ثابت ہورہی ہے اس دھرتی کے ماحول کو خراب کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ اسی پلاسٹک کا ہے۔


Share: